Sunan Al-Nasai Hadith 4768 (سنن النسائي)
[4768]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عَقِيلٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا جَدِّي،قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ الْحَكَمِ،عَنْ مُجَاہِدٍ،عَنْ يَعْلَی ابْنِ مُنْيَةَ،أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي تَمِيمٍ قَاتَلَ رَجُلًا،فَعَضَّ يَدَہُ،فَانْتَزَعَہَا فَأَلْقَی ثَنِيَّتَہُ،فَاخْتَصَمَا إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ((يَعَضُّ أَحَدُكُمْ أَخَاہُ كَمَا يَعَضُّ الْبَكْرُ؟)) فَأَطَلَّہَا أَيْ أَبْطَلَہَا
حضرت یعلی ابن منیہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ بنو تمیم کے ایک آدمی نے ایک دوسرے شخص سے لڑائی کی اور اس کے ہاتھ پر دانت گاڑ دیے۔اس نے اپنا ہاتھ کھینچا تو ساتھ ہی اس کا دانت بھی باہر آگیا۔وہ یہ جھگڑا رسول اللہﷺ کے پاس لے گئے تو آپ نے فرمایا: ’’تم اپنے بھائی کو اس طرح کاٹتے ہو جس طرح اونٹ کاٹتا ہے؟‘‘ پھر آپ نے اسے باطل قرار دیا،یعنی اس کے دانت کا کوئی معاوضہ نہ دلوایا۔