Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4778 (سنن النسائي)

[4778] إسنادہ ضعیف

ابو داود (4536)

انوار الصحیفہ ص 356

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الرِّبَاطِيُّ،قَالَ: حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِيرٍ،أَنْبَأَنَا أَبِي قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَی يُحَدِّثُ،عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،عَنْ عَبِيدَةَ بْنِ مُسَافِعٍ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ شَيْئًا إِذْ أَكَبَّ عَلَيْہِ رَجُلٌ،فَطَعَنَہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ بِعُرْجُونٍ كَانَ مَعَہُ،فَصَاحَ الرَّجُلُ،فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((تَعَالَ فَاسْتَقِدْ)) قَالَ: بَلْ عَفَوْتُ يَا رَسُولَ اللہِ

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ رسول اللہﷺ کوئی چیز تقسیم فرما رہے تھے کہ ایک آدمی (لینے کے لیے) آپ پر اوندھا ہی ہوگیا۔رسول اللہﷺ نے اپنے ہاتھ میں پکڑی ہوئی ایک چھڑی سے اسے کچو کا لگایا تو وہ ہائے وائے کرنے لگا۔رسول اللہﷺ نے اس سے فرمایا: ’’ادھر آ اور بدلہ لے لے۔‘‘ اس نے کہا: اللہ کے رسول! (نہیں) بلکہ میں نے معاف کر دیا۔