Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4798 (سنن النسائي)

[4798]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَامِلٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ،عَنْ خَالِدٍ،عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ،عَنْ عُقْبَةَ بْنِ أَوْسٍ،عَنْ رَجُلٍ،مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: خَطَبَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ فَقَالَ: ((أَلَا وَإِنَّ قَتِيلَ الْخَطَإِ شِبْہِ الْعَمْدِ بِالسَّوْطِ وَالْعَصَا وَالْحَجَرِ،مِائَةٌ مِنَ الْإِبِلِ،فِيہَا أَرْبَعُونَ ثَنِيَّةً إِلَی بَازِلِ عَامِہَا كُلُّہُنَّ خَلِفَةٌ))

نبی اکرمﷺ کے ایک صحابی سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فتح مکہ کے دن خطبہ ارشاد فرمایا۔(اس میں) آپ نے فرمایا: ’’آگاہ رہو! شبہ عمد کی صورت میں کوڑے،ڈنڈے یا پتھر کے ساتھ غلطی سے مارے جانے والے شخص کی دیت سو اونٹ ہے جن میں سے چالیس تثنیہ سے بازل عام تک ہوں اور ان میں سے ہر ایک حاملہ ہو۔