Sunan Al-Nasai Hadith 4800 (سنن النسائي)
[4800]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ،عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ،عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ،عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ أَوْسٍ،عَنْ رَجُلٍ،مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ لَمَّا دَخَلَ مَكَّةَ يَوْمَ الْفَتْحِ قَالَ: ((أَلَا وَإِنَّ كُلَّ قَتِيلِ خَطَإِ الْعَمْدِ،أَوْ شِبْہِ الْعَمْدِ قَتِيلِ السَّوْطِ وَالْعَصَا،مِنْہَا أَرْبَعُونَ فِي بُطُونِہَا أَوْلَادُہَا))
نبی اکرمﷺ کے ایک صحابی سے منقول ہے کہ جب رسول اللہﷺ فتح مکہ کے دن مکہ کرمہ میں داخل ہوئے تو آپ نے فرمایا: ’’آگاہ رہو! جو شخص غلطی سے شبہ عمد کی صورت میں مارا جائے کوڑے اور ڈنڈے سونٹے کے ساتھ تو اس کی دیت کے اونٹوں میں چالیس اونٹنیاں ایسی ہوں جن کے پیٹ میں بچے ہوں۔‘‘