Sunan Al-Nasai Hadith 4821 (سنن النسائي)
[4821]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ،قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ،عَنْ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: ((قَضَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فِي جَنِينِ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي لِحْيَانَ سَقَطَ مَيِّتًا بِغُرَّةِ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ،ثُمَّ إِنَّ الْمَرْأَةَ الَّتِي قَضَی عَلَيْہَا بِالْغُرَّةِ،تُوُفِّيَتْ،فَقَضَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ بِأَنَّ مِيرَاثَہَا لِبَنِيہَا وَزَوْجِہَا،وَأَنَّ الْعَقْلَ عَلَی عَصَبَتِہَا))
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ نے بنو لحیان کی ایک عورت کے پیٹ کے بچے کے بارے میں جو (چوٹ کی وجہ سے) ساقط ہو کر مر گیا تھا،فیصلہ فرمایا کہ اس کی دیت غرہ ہوگی،یعنی غلام یا لونڈی۔پھر جس عورت کے لیے (جس کے بچے کی دیت کی بابت) غرہ کا فیصلہ کیا تھا،وہ مر گئی تو رسول اللہﷺ نے فیصلہ فرمایا کہ اس کی وراثت اس کے بیٹوں اور خاوند کو ملے گی۔اور اس (قاتلہ) کے ذمے واجب الادا دیت اس (قاتلہ) کے عصبہ کے ذمے ہوگی۔