Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4828 (سنن النسائي)

[4828]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي زَائِدَةَ،عَنْ إِسْرَائِيلَ،عَنْ مَنْصُورٍ،عَنْ إِبْرَاہِيمَ،عَنْ عُبَيْدِ بْنِ نُضَيْلَةَ،عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: ((ضَرَبَتِ امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي لِحْيَانَ ضَرَّتَہَا بِعَمُودِ الْفُسْطَاطِ فَقَتَلَتْہَا،وَكَانَ بِالْمَقْتُولَةِ حَمْلٌ،فَقَضَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ عَلَی عَصَبَةِ الْقَاتِلَةِ بِالدِّيَةِ،وَلِمَا فِي بَطْنِہَا بِغُرَّةٍ))

حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا: بنو لحیان کی ایک عورت نے اپنی سوکن کو خیمے کی لکڑی دے ماری اور اسے قتل کر دیا۔مقتولہ کو حمل تھا۔رسول اللہﷺ نے اس کی دیت قاتلہ کے نسبی رشتہ داروں پر ڈال دی اور اس (مقتولہ) کے پیٹ کے بچے کی دیت غرہ مقرر فرمائی۔