Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4840 (سنن النسائي)

[4840]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ،قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَتَّابٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ الْأَشْعَثِ بْنِ سُلَيْمٍ،عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ ہِلَالٍ،وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي ثَعْلَبَةَ بْنِ يَرْبُوعٍ أَنَّ نَاسًا مِنْ بَنِي ثَعْلَبَةَ أَصَابُوا رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللہِ،ہَؤُلَاءِ بَنُو ثَعْلَبَةَ قَتَلَتْ فُلَانًا،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((لَا تَجْنِي نَفْسٌ عَلَی أُخْرَی)) قَالَ شُعْبَةُ: ((أَيْ لَا يُؤْخَذُ أَحَدٌ بِأَحَدٍ وَاللہُ تَعَالَی أَعْلَمُ))

بنو ثعلبہ بن یربوع کے ایک شخص سے روایت ہے کہ بنو ثعلبہ کے کچھ لوگوں نے رسول اللہﷺ کے ایک صحابی کو قتل کر دیا۔رسول اللہﷺ کے ایک صحابی نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ بنو ثعلبہ ہیں۔انھوں نے فلاں (صحابی) کو قتل کیا تھا۔رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’کسی شخص کا جرم کسی دوسرے کے نام نہیں لگ سکتا۔‘‘ (راوی حدیث) شعبہ نے کہا: یعنی کسی کو کسی اور شخص کے جرم میں گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔واللہ اعلم