Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4841 (سنن النسائي)

[4841]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ،قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ،عَنْ الْأَشْعَثِ بْنِ سُلَيْمٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ رَجُلٍ،مِنْ بَنِي ثَعْلَبَةَ بْنِ يَرْبُوعٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ يَتَكَلَّمُ،فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللہِ،ہَؤُلَاءِ بَنُو ثَعْلَبَةَ بْنِ يَرْبُوعٍ الَّذِينَ أَصَابُوا فُلَانًا،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ-لَا يَعْنِي-: ((لَا تَجْنِي نَفْسٌ عَلَی نَفْسٍ))

بنو ثعلبہ بن یربوع کے ایک آدمی سے روایت ہے کہ میں نبی اکرمﷺ کے پاس حاضر ہوا جبکہ آپ خطاب فرما رہے تھے۔ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! ان بنو ثعلبہ بن یربوع نے فلاں شخص (صحابی رسول) کو قتل کیا تھا۔رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’نہیں۔‘‘ یعنی کسی شخص کا جرم کسی دوسرے پر نہیں ڈالا جا سکتا۔