Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4842 (سنن النسائي)

[4842]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ،فِي حَدِيثِہِ،عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ،عَنْ أَشْعَثَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ رَجُلٍ،مِنْ بَنِي يَرْبُوعٍ قَالَ: أَتَيْنَا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ يُكَلِّمُ النَّاسَ،فَقَامَ إِلَيْہِ نَاسٌ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ،ہَؤُلَاءِ بَنُو فُلَانٍ الَّذِينَ قَتَلُوا فُلَانًا،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((لَا تَجْنِي نَفْسٌ عَلَی أُخْرَی))

بنی یربوع کے ایک آدمی نے کہا: ہم رسول اللہﷺ کے پاس پہنچے تو آپ لوگوں سے خطاب فرما رہے تھے۔(ہمیں دیکھ کر) کچھ لوگ کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے: اے اللہ کے رسول! یہ فلاں قبیلے کے لوگ ہیں۔انھوں نے فلاں صحابی کو قتل کیا تھا۔رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’کسی ایک شخص کا جرم دوسرے کے ذمے نہیں لگایا جا سکتا۔‘‘