Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4843 (سنن النسائي)

[4843]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَی،قَالَ: أَنْبَأَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی،قَالَ: أَنْبَأَنَا يَزِيدُ وَہُوَ ابْنُ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ،عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ،عَنْ طَارِقٍ الْمُحَارِبِيِّ،أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ،ہَؤُلَاءِ بَنُو ثَعْلَبَةَ الَّذِينَ قَتَلُوا فُلَانًا فِي الْجَاہِلِيَّةِ،فَخُذْ لَنَا بِثَأْرِنَا،فَرَفَعَ يَدَيْہِ حَتَّی رَأَيْتُ بَيَاضَ إِبْطَيْہِ،وَہُوَ يَقُولُ: ((لَا تَجْنِي أُمٌّ عَلَی وَلَدٍ)) مَرَّتَيْن

حضرت طارق محاربی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ بنو ثعلبہ ہیں جنھوں نے اپنے دور جاہلیت میں فلاں کو قتل کیا تھا۔ان سے ہمیں قصاص دلوا دیجئے۔آپ نے اپنے ہاتھ مبارک اٹھائے حتیٰ کہ میں نے آپ کی بغلوں کی سفیدی دیکھی۔آپ نے دو دفعہ فرمایا: ’’کسی ماں کا جرم اس کے بیٹے کے گلے نہیں پڑتا۔‘‘