Sunan Al-Nasai Hadith 4844 (سنن النسائي)
[4844]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ،قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ عَائِذٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا الْہَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ،قَالَ: أَخْبَرَنِي الْعَلَاءُ وَہُوَ ابْنُ الْحَارِثِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَدِّہِ: ((أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَضَی فِي الْعَيْنِ الْعَوْرَاءِ السَّادَّةِ لِمَكَانِہَا إِذَا طُمِسَتْ بِثُلُثِ دِيَتِہَا،وَفِي الْيَدِ الشَّلَّاءِ إِذَا قُطِعَتْ بِثُلُثِ دِيَتِہَا،وَفِي السِّنِّ السَّوْدَاءِ إِذَا نُزِعَتْ بِثُلُثِ دِيَتِہَا))
حضرت عمرو بن شعیب کے پردادا (حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فیصلہ فرمایا کہ جو کانی (بے نور) آنکھ اپنی جگہ قائم ہو،اگر پھوڑ دی جائے تو آنکھ کی ایک تہائی دیت دی جائے گی۔اور بے جان ہاتھ اگر کاٹ دیا جائے تو ہاتھ کی تہائی دیت دے دی جائے گی۔اور وہ دانت جو سیاہ ہو چکا ہو،اکھاڑ دیا جائے تو دانت کی تہائی دیت ہوگی۔