Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4873 (سنن النسائي)

[4873]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَقُ الْأَزْرَقُ،عَنْ الْفُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ،عَنْ عِكْرِمَةَ،عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((لَا يَزْنِي الْعَبْدُ حِينَ يَزْنِي،وَہُوَ مُؤْمِنٌ،وَلَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُہَا،وَہُوَ مُؤْمِنٌ،وَلَا يَسْرِقُ وَہُوَ مُؤْمِنٌ،وَلَا يَقْتُلُ وَہُوَ مُؤْمِنٌ))

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’۔جب کوئی بندہ زنا کرتا ہے تو وہ مومن نہیں رہتا۔جب کوئی شراب پیتا ہے تو شراب پیتے وقت مومن نہیں رہتا۔جب کوئی چوری کرتا ہے تو مومن نہیں رہتا اور قتل کرتا ہے تو بھی مومن نہیں رہتا۔‘‘