Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4878 (سنن النسائي)

[4878] إسنادہ ضعیف

ابو داود (4382)

انوار الصحیفہ ص 358

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنِي صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ حَدَّثَنِي أَزْہَرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الْحَرَازِيُّ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ أَنَّہُ رَفَعَ إِلَيْہِ نَفَرٌ مِنْ الْكَلَاعِيِّينَ أَنَّ حَاكَةً سَرَقُوا مَتَاعًا فَحَبَسَہُمْ أَيَّامًا ثُمَّ خَلَّی سَبِيلَہُمْ فَأَتَوْہُ فَقَالُوا خَلَّيْتَ سَبِيلَ ہَؤُلَاءِ بِلَا امْتِحَانٍ وَلَا ضَرْبٍ فَقَالَ النُّعْمَانُ مَا شِئْتُمْ إِنْ شِئْتُمْ أَضْرِبْہُمْ فَإِنْ أَخْرَجَ اللہُ مَتَاعَكُمْ فَذَاكَ وَإِلَّا أَخَذْتُ مِنْ ظُہُورِكُمْ مِثْلَہُ قَالُوا ہَذَا حُكْمُكَ قَالَ ہَذَا حُكْمُ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُولِہِ ﷺ

حضرت نعمان بن بشرؓ سے مروی ہے کہ بنو کلاع کے کچھ لوگوں نے ان کے پاس مقدمہ پیش کیا کہ کپڑا بنانے والے کچھ لوگوں نے ہمارا سامان چرا لیا ہے۔انہوں نے ان کو چند دن قید میں رکھا،پھر چھوڑ دیا۔مقدمہ پیش کرنے والے آئے اور کہا: آپ نے ان کو بغیر کسی مارپیٹ اور تحقیق و تفتیش (چھان بین) کے چھوڑ دیا ہے؟ حضرت نعمان نے فرمایا: تم کیا چاہتے ہو؟ اگر تم چاہو تو میں ان کو مار پیٹ کرتا ہوں۔اگر تمہارا سامان ان سے برآمد ہو گیا تو بہتر ورنہ میں تمہاری پیٹھ پر بھی اتنی ہی مار پیٹ کروں گا۔انہوں نے کہا: یہ آپ کا فیصلہ ہے؟ انہوں نے فرمایا: یہ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہے اس کے رسول مکرم ﷺ کا فیصلہ ہے۔