Sunan Al-Nasai Hadith 4884 (سنن النسائي)
[4884]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ نُعَيْمٍ قَالَ أَنْبَأَنَا حِبَّانُ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ أَنَّ رَجُلًا سَرَقَ ثَوْبًا فَأُتِيَ بِہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَأَمَرَ بِقَطْعِہِ فَقَالَ الرَّجُلُ يَا رَسُولَ اللہِ ہُوَ لَہُ قَالَ فَہَلَّا قَبْلَ الْآنَ
حضرت عطاء بن ابو رباح سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کپڑا چرالیا۔اسے پکڑ کر رسول اللہ ﷺ کے پاس لایا گیا۔آپ نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دے دیا۔(کپڑے والے) آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ کپڑا اس کو معاف ہے۔آپ نے فرمایا: ’’اس وقت سے پہلے کیوں نہ (معاف) کیا۔‘‘