Sunan Al-Nasai Hadith 4888 (سنن النسائي)
[4888]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ قَالَ حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَی قَالَ حَدَّثَنَا وَذَكَرَ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ أَنَّہُ سُرِقَتْ خَمِيصَتُہُ مِنْ تَحْتِ رَأْسِہِ وَہُوَ نَائِمٌ فِي مَسْجِدِ النَّبِيِّ ﷺ فَأَخَذَ اللِّصَّ فَجَاءَ بِہِ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَأَمَرَ بِقَطْعِہِ فَقَالَ صَفْوَانُ أَتَقْطَعُہُ قَالَ فَہَلَّا قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنِي بِہِ تَرَكْتَہُ
حضرت صفوان بن امیہ ؓ سے روایت ہے کہ میرے سر کے نیچے سے ایک دھاری دار چادر چرا لی گئی جبکہ وہ نبی اکرمﷺ کی مسجد میں سوئے ہوئے تھے۔وہ چور کو پکڑ کر نبی اکرمﷺ کے پاس لے آئے۔آپ نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دے دیا۔صفوان نے کہا: آپ (اتنی چیز میں) اس کا ہاتھ کاٹ دیں گے؟ (میں اسے معاف کرتا ہوں)۔آپ نے فرمایا: ’’تو نے اسے میرے پاس لانے سے پہلے کیوں نہ چھوڑ دیا؟‘‘