Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4900 (سنن النسائي)

[4900]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا رِزْقُ اللہِ بْنُ مُوسَی قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَی عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أُتِيَ النَّبِيُّ ﷺ بِسَارِقٍ فَقَطَعَہُ قَالُوا مَا كُنَّا نُرِيدُ أَنْ يَبْلُغَ مِنْہُ ہَذَا قَالَ لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةَ لَقَطَعْتُہَا

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: نبی اکرمﷺ کے پاس ایک چور لایا گیا۔آپ نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا۔لوگ کہنے لگے: ہمیں یہ خیال نہ تھا کہ آپ اس کو اس حد تک سزا دیں گے۔آپ نے فرمایا: ’’اگر (اس کے بجائے) فاطمہ ہوتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ دیتا۔‘‘