Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4902 (سنن النسائي)

[4902]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ بَكَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ شُعَيْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ اسْتَعَارَتْ امْرَأَةٌ عَلَی أَلْسِنَةِ أُنَاسٍ يُعْرَفُونَ وَہِيَ لَا تُعْرَفُ حُلِيًّا فَبَاعَتْہُ وَأَخَذَتْ ثَمَنَہُ فَأُتِيَ بِہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فَسَعَی أَہْلُہَا إِلَی أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ فَكَلَّمَ رَسُولَ اللہِ ﷺ فِيہَا فَتَلَوَّنَ وَجْہُ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَہُوَ يُكَلِّمُہُ ثُمَّ قَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَتَشْفَعُ إِلَيَّ فِي حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللہِ فَقَالَ أُسَامَةُ اسْتَغْفِرْ لِي يَا رَسُولَ اللہِ ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللہِ ﷺ عَشِيَّتَئِذٍ فَأَثْنَی عَلَی اللہِ عَزَّ وَجَلَّ بِمَا ہُوَ أَہْلُہُ ثُمَّ قَالَ أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّمَا ہَلَكَ النَّاسُ قَبْلَكُمْ أَنَّہُمْ كَانُوا إِذَا سَرَقَ الشَّرِيفُ فِيہِمْ تَرَكُوہُ وَإِذَا سَرَقَ الضَّعِيفُ فِيہِمْ أَقَامُوا عَلَيْہِ الْحَدَّ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِہِ لَوْ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ سَرَقَتْ لَقَطَعْتُ يَدَہَا ثُمَّ قَطَعَ تِلْكَ الْمَرْأَةَ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ایک عورت نے دوسرے لوگوں کی معرفت کچھ زیورات عارضی طور پر استعمال کے لیے۔وہ لوگ تو معروف تھے مگر وہ عورت معروف نہیں تھی۔اس نے وہ زیورات بیچ دیے اور قیمت ہضم کرلی۔اسے رسول اللہ ﷺ کے پاس لایا گیا تو اس کے گھر والے (سفارش کے لیے) حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہا کی طرف بھاگے۔حضرت اسامہ ؓنے رسول اللہ ﷺ سے اس کی سفارش کردی۔رسول اللہ ﷺ کا چہرہ (غصے سے) سرخ ہو گیا۔پھر آپ نے فرمایا: ’’تو میرے پاس اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حدود میں سے ایک حد نہ لگانے کی سفارش کر رہا ہے؟‘‘ اسامہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے لیے بخشش کی دعا فرمائیے۔پھر اسی دن ظہر کے بعد رسول اللہﷺ (خطاب کے لیے) اٹھے۔اللہ تعالیٰ کی تعریف فرمائی جو اس کی شان کے لائق ہے۔پھر فرمایا:’’سن لو! تم سے پہلے لوگ اس بنا پر ہلاک ہوئے کہ جب ان میں سے کوئی بلند مرتبہ شخص چوری کرلیتا تھا تو اسے چھوڑ دیتے اور جب کوئی کمزور شخص چوری کرلیتا تو اسے حد لگا دیتے۔قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! اگر محمد(ﷺ) کی بیٹی فاطمہ چوری کرتی تو میں اس کا ہاتھ بھی کاٹ دیتا۔‘‘ پھر آپ نے اس عورت کا ہاتھ کاٹ دیا۔