Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4990 (سنن النسائي)

[4990]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيہِ وَجَدَ بِہِنَّ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ وَطَعْمَہُ أَنْ يَكُونَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُولُہُ أَحَبَّ إِلَيْہِ مِمَّا سِوَاہُمَا وَأَنْ يُحِبَّ فِي اللہِ وَأَنْ يَبْغُضَ فِي اللہِ وَأَنْ تُوقَدَ نَارٌ عَظِيمَةٌ فَيَقَعَ فِيہَا أَحَبَّ إِلَيْہِ مِنْ أَنْ يُشْرِكَ بِاللہِ شَيْئًا

حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’تین چیزیں ایسی ہیں کہ جس شخص میں بھی پائی جائیں،ایمان اس کو لذیذ معلوم ہوتا ہے۔(اسےایمان میں مزہ آنے لگتاہے۔)اللہ عزوجل اور اس کا رسول ﷺ اسے ہر چیز سے زیادہ پیارے ہوں۔اس کی محبت اور نارضی خالص اللہ تعالی کے لیے ہو۔عظیم بھڑکتی آگ میں گر پڑنا اسے اللہ تعالی کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانے سے زیادہ پسند ہو۔،،