Sunan Al-Nasai Hadith 4995 (سنن النسائي)
[4995]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ وَہُوَ ابْنُ ثَوْرٍ قَالَ مَعْمَرٌ وَأَخْبَرَنِي الزُّہْرِيُّ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ أَبِيہِ قَالَ أَعْطَی النَّبِيُّ ﷺ رِجَالًا وَلَمْ يُعْطِ رَجُلًا مِنْہُمْ شَيْئًا قَالَ سَعْدٌ يَا رَسُولَ اللہِ أَعْطَيْتَ فُلَانًا وَفُلَانًا وَلَمْ تُعْطِ فُلَانًا شَيْئًا وَہُوَ مُؤْمِنٌ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ أَوْ مُسْلِمٌ حَتَّی أَعَادَہَا سَعْدٌ ثَلَاثًا وَالنَّبِيُّ ﷺ يَقُولُ أَوْ مُسْلِمٌ ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ إِنِّي لَأُعْطِي رِجَالًا وَأَدَعُ مَنْ ہُوَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْہُمْ لَا أُعْطِيہِ شَيْئًا مَخَافَةَ أَنْ يُكَبُّوا فِي النَّارِ عَلَی وُجُوہِہِمْ
حضرت سعد بن ابی وقاصؓ نے فرمایا: نبی ﷺ نے کچھ لوگوں کو مال دیا لیکن ان میں سے ایک آدمی کو کچھ نہ دیا۔سعد نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے فلاں فلاں کو تو مال دیا ہے لیکن فلاں کو کچھ نہیں دیا،حالانکہ وہ بھی صاحب ایمان ہے۔نبی اکر م ﷺ نے فرمایا:’’(بلکہ وہ) مسلمان ہے۔،،سعد نے اپنی بات تین دفعہ دہرائی۔نبی اکر م ﷺ ہر دفعہ یہی فرماتے تھے:’’(بلکہ وہ) مسلمان ہے۔،،پھر لوگوں کو مال دیتا ہوں جب کہ ان لوگوں کو چھوڑدیتا ہوں جو مجھے زیا دہ پیارے ہوتے ہیں۔میں انھیں کچھ نہیں دیتا۔(دیتا ہوں) اس خوف سے کہ کہیں وہ جہنم میں اوندھے من نہ گرائے جائیں۔،،