Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4996 (سنن النسائي)

[4996]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ أَبِي مُطِيعٍ قَالَ سَمِعْتُ مَعْمَرًا عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ سَعْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَسَمَ قَسْمًا فَأَعْطَی نَاسًا وَمَنَعَ آخَرِينَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ أَعْطَيْتَ فُلَانًا وَمَنَعْتَ فُلَانًا وَہُوَ مُؤْمِنٌ قَالَ لَا تَقُلْ مُؤْمِنٌ وَقُلْ مُسْلِمٌ قَالَ ابْنُ شِہَابٍ قَالَتْ الْأَعْرَابُ آمَنَّا

حضرت سعد ؓ سے ر وایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مال تقسیم فرمایا،کچھ لوگوں کو دیا،کچھ کونہ دیا۔میں کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے فلاں فلاں کو دیا،اور فلاں کونہیں دیا،حالانکہ وہ بھی مومن ہے۔آپ نے فرمایا: مومن نہ کہو،مسلمان کہو۔،،ابن شہاب (زہری) نے پھر آیت تلاوت کی: (قالت الاعراب اٰ منا) ’’دیہاتی کہتے ہیں ہم ایمان لائے۔،،