Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5013 (سنن النسائي)

[5013]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا مُجَادَلَةُ أَحَدِكُمْ فِي الْحَقِّ يَكُونُ لَہُ فِي الدُّنْيَا بِأَشَدَّ مُجَادَلَةً مِنْ الْمُؤْمِنِينَ لِرَبِّہِمْ فِي إِخْوَانِہِمْ الَّذِينَ أُدْخِلُوا النَّارَ قَالَ يَقُولُونَ رَبَّنَا إِخْوَانُنَا كَانُوا يُصَلُّونَ مَعَنَا وَيَصُومُونَ مَعَنَا وَيَحُجُّونَ مَعَنَا فَأَدْخَلْتَہُمْ النَّارَ قَالَ فَيَقُولُ اذْہَبُوا فَأَخْرِجُوا مَنْ عَرَفْتُمْ مِنْہُمْ قَالَ فَيَأْتُونَہُمْ فَيَعْرِفُونَہُمْ بِصُوَرِہِمْ فَمِنْہُمْ مَنْ أَخَذَتْہُ النَّارُ إِلَی أَنْصَافِ سَاقَيْہِ وَمِنْہُمْ مَنْ أَخَذَتْہُ إِلَی كَعْبَيْہِ فَيُخْرِجُونَہُمْ فَيَقُولُونَ رَبَّنَا قَدْ أَخْرَجْنَا مَنْ أَمَرْتَنَا قَالَ وَيَقُولُ أَخْرِجُوا مَنْ كَانَ فِي قَلْبِہِ وَزْنُ دِينَارٍ مِنْ الْإِيمَانِ ثُمَّ قَالَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِہِ وَزْنُ نِصْفِ دِينَارٍ حَتَّی يَقُولَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِہِ وَزْنُ ذَرَّةٍ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ فَمَنْ لَمْ يُصَدِّقْ فَلْيَقْرَأْ ہَذِہِ الْآيَةَ إِنَّ اللہَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِہِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ إِلَی عَظِيمًا(النساء:48)

حضرت ابو سعید خدری ﷜ نے فرمایا کہ میں رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا:’’تم دنیا میں اپنے حق کی خاطر اتنا نہیں جھگڑتے جتنا جھگڑا مومن اپنے رب تعالی سے اپنے ان مسلمان بھائیوں کے بارے میں کریں گے جوآگ میں داخل کیے جائیں گے۔وہ (مومن کہیں گے: اے ہمارے رب!یہ ہمارے وہ مسلمان بھائی ہیں جو ہمارے ساتھ نمازیں پڑھتے تھے،روزے رکھتے تھے اور حج کرتے تھے۔تو نے ان کو آگ میں ڈال دیا ہے؟ اللہ تعالی فرمائے گا: جاؤ جنھیں تم پہچانتے ہو،ان کو نکال لاؤ۔وہ جائیں گے اور ان کی صورتو ں سے پہچانیں گے۔ان میں سے کسی کو نصف پنڈلیوں تک آگ لگی ہوگی اور کسی کو ٹخنوں تک۔وہ ان کو نکال لائیں گے اور کہیں گے:اے ہمارے رب!جن کے بارےمیں تو نے فرمایا تھا،وہ تو ہم نے نکال لیے۔اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ان کو بھی نکالو جن کے دل میں ایک دینار کے برابر بھی ایمان ہے۔پھر فرمائے گا: (ان کو بھی نکالو) جن کے دل میں نصف دینار کے برابر ایمان ہے حتی کہ فرائے گا: (ان کو بھی نکالو) جن کے دل میں ذرہ بھر بھی ایمان ہے۔،،حضرت ابو سعید خدری نے فرمایا: جو شخص اس حدیث کی تصدیق میں متد بذب ہو،وہ یہ آیت پڑھ لے (ان اللہ لا یغفر ان یشرک بہ........) ’’یقینا اللہ تعالی ٰ یہ تو معاف نہیں فرمائے گا کہ اس کے ساتھ شریک ٹھہرایا جائے،البتہ اس سے کم دوسرے گناہ جس کو چاہے گا،معاف فرمائے گا......،،آخر آیت تک۔