Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5015 (سنن النسائي)

[5015]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عُمَيْسٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ مِنْ الْيَہُودِ إِلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ آيَةٌ فِي كِتَابِكُمْ تَقْرَءُونَہَا لَوْ عَلَيْنَا مَعْشَرَ الْيَہُودِ نَزَلَتْ لَاتَّخَذْنَا ذَلِكَ الْيَوْمَ عِيدًا قَالَ أَيُّ آيَةٍ قَالَ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمْ الْإِسْلَامَ دِينًا فَقَالَ عُمَرُ إِنِّي لَأَعْلَمُ الْمَكَانَ الَّذِي نَزَلَتْ فِيہِ وَالْيَوْمَ الَّذِي نَزَلَتْ فِيہِ نَزَلَتْ عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي عَرَفَاتٍ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ

حضرت طارق بن شہاب ﷫ سے مروی ہے کہ ایک یہودی شخص حضرت عمر بن خطاب ﷜ کے پاس آیا اور کہا:اے امیر المومنین!تمھاری کتا ب (قرآن مجید)میں ایک آیت ہے جسے تم پڑ ھتے ہو اگر وہ ہم یہودیوں پر نازل ہوئی تو ہم اس (کے نزول)کے دن کے تہوار بنا لیتے۔حضرت عمر ﷜ نے فرمایا: کون سی آیت؟اس نے کہا(الیوم اکملت لکم دینکم .....)’’آج میں نے تمھارے لیے تمھارا دین مکمل کردیا اور اپنا احسان تم پر پورا کر دیا اور تمھارے لیے اسلام کو دین کے طور پر پسند فرمایا۔،،حضرت عمر ﷜ نے فرمایا: میں اس جگہ کو بھی جانتا ہوں جس میں یہ آیت اتری ہے اور اس دن کو بھی۔یہ آیت رسول اللہﷺ پر بہ مقام عرفات جمعۃ المبارک کے دن اتری۔