Sunan Al-Nasai Hadith 5031 (سنن النسائي)
[5031]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ الْقَاسِمِ عَنْ مَالِكٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سُہَيْلٍ عَنْ أَبِيہِ أَنَّہُ سَمِعَ طَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللہِ يَقُولُ جَاءَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ مِنْ أَہْلِ نَجْدٍ ثَائِرَ الرَّأْسِ يُسْمَعُ دَوِيُّ صَوْتِہِ وَلَا يُفْہَمُ مَا يَقُولُ حَتَّی دَنَا فَإِذَا ہُوَ يَسْأَلُ عَنْ الْإِسْلَامِ قَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ خَمْسُ صَلَوَاتٍ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ قَالَ ہَلْ عَلَيَّ غَيْرُہُنَّ قَالَ لَا إِلَّا أَنْ تَطَوَّعَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَصِيَامُ شَہْرِ رَمَضَانَ قَالَ ہَلْ عَلَيَّ غَيْرُہُ قَالَ لَا إِلَّا أَنْ تَطَوَّعَ وَذَكَرَ لَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ الزَّكَاةَ فَقَالَ ہَلْ عَلَيَّ غَيْرُہَا قَالَ لَا إِلَّا أَنْ تَطَوَّعَ فَأَدْبَرَ الرَّجُلُ وَہُوَ يَقُولُ لَا أَزِيدُ عَلَی ہَذَا وَلَا أَنْقُصُ مِنْہُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَفْلَحَ إِنْ صَدَقَ
حضرت طلحہ بن عبید اللہ نے فرمایا:ایک آدمی نجد کے علاقے سے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔اس کے سر کے بال بکھرے ہوئے تھے۔اس کی آواز کی بھنبھناہٹ تو سنائی دیتی تھی مگر اس کی بات سمجھ میں نہیں آتی تھی حتی ٰ کہ وہ قریب آگیا تو پتہ چلا کہ وہ اسلام کے بارے میں پوچھ رہاہے۔رسول اللہ ﷺ نے اسے فرمایا:’’ہر دن رات میں پانچ نمازیں۔،،اس نے کہا:کیا ان کے علاوہ کوئی اور نماز بھی مجھ پر فرض ہے؟ آپ نے فرمایا:’’نہیں مگر یہ کہ تو خوشی سے پڑھے۔،،رسول اللہ ﷺ نے اسے فرمایا: اور ماہ رمضان المبارک کے روزے۔،،اس نے کہا:کیا اس کے علاوہ بھی مجھ پر کوئی روزے فرض ہیں؟ آپنے فرمایا:’’نہیں مگر یہ کہ خوشی سے کرے۔،،رسول اللہ ﷺ نے اس کے سامنے زکاۃ کا بھی ذکر فرمایا۔اس نے کہا: اس کے علاوہ بھی کوئی مالی چیز(صدقہ)مجھ پرفرض ہے؟آپ نے فرمایا:’’نہیں الا یہ کہ تو نفل صدقہ کرے۔،،وہ آدمی واپس جانے لگا تو کہہ رہا تھا:میں نہ اس سے زیادہ کروں گانہ کم۔رسول اللہ ﷺ سے فرمایا:’’اگر یہ آدمی اپنی بات پر لگا رہا تو کامیاب ہوگیا۔،،