Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5032 (سنن النسائي)

[5032]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ مِينَاءَ سَمِعَ أَبَا ہُرَيْرَةَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ انْتَدَبَ اللہُ لِمَنْ يَخْرُجُ فِي سَبِيلِہِ لَا يُخْرِجُہُ إِلَّا الْإِيمَانُ بِي وَالْجِہَادُ فِي سَبِيلِي أَنَّہُ ضَامِنٌ حَتَّی أُدْخِلَہُ الْجَنَّةَ بِأَيِّہِمَا كَانَ إِمَّا بِقَتْلٍ وَإِمَّا وَفَاةٍ أَوْ أَنْ يَرُدَّہُ إِلَی مَسْكَنِہِ الَّذِي خَرَجَ مِنْہُ يَنَالُ مَا نَالَ مِنْ أَجْرٍ أَوْ غَنِيمَةٍ

حضرت ابو ہریرہ ﷜ بیان کر تے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا:’’جو شخص اللہ تعالیٰ کے راستے میں (جہاد کے لیے)نکلتاہے،اس کے لیے اللہ تعالیٰ نے ضمانت دے رکھی ہے کہ اگروہ صرف مجھ پر ایمان رکھتے ہوئے او ر خالص میرے راستے میں جہاد کرنے کے لیے نکلتاہے تو میں سے ضرور جنت میں داخل کروں گا،چاہے وہ (میدان جنگ میں) قتل وہ جائے یا اسی راستے میں فوت ہےجائے۔یاپھر وہ (اللہ تعالیٰ) اس کو اس کے کھر واپس لائے گا جس سےوہ نکلا تھا جب کہ اس کو ثواب بھی حاصل ہو گا اور عنیمت بھی جواس کے مقدر میں ہے۔،،