Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5033 (سنن النسائي)

[5033]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ تَضَمَّنَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ لِمَنْ خَرَجَ فِي سَبِيلِہِ لَا يُخْرِجُہُ إِلَّا الْجِہَادُ فِي سَبِيلِي وَإِيمَانٌ بِي وَتَصْدِيقٌ بِرُسُلِي فَہُوَ ضَامِنٌ أَنْ أُدْخِلَہُ الْجَنَّةَ أَوْ أُرْجِعَہُ إِلَی مَسْكَنِہِ الَّذِي خَرَجَ مِنْہُ نَالَ مَا نَالَ مِنْ أَجْرٍ أَوْ غَنِيمَةٍ

حضرت ابو ہریرہ ﷜سے روایت ہےکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص اللہ تعالیٰ کے راستے میں (جہاد کےلیے) نکلتا ہے جب کہ اس کی نیت صرف اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد ہی کی ہوا ور مجھ پر ایمان اور میرے رسولوں کی تصدیق ہی اس کو جہاد پر مجبور کر رہے ہوں تو اللہ تعالیٰ نے ضمانت دے رکھی ہےکہ میں اسے ضرور جنت میں داخل کروں گا اسے اس کے گھر میں واپس لاؤں گا جہاں سے وہ جہاد کےلیے نکلا تھا،علاوہ ثواب اورعنیمت کے جو اس کو ملے۔،،