Sunan Al-Nasai Hadith 5034 (سنن النسائي)
[5034]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا عَبَّادٌ وَہُوَ ابْنُ عَبَّادٍ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالُوا إِنَّا ہَذَا الْحَيَّ مِنْ رَبِيعَةَ وَلَسْنَا نَصِلُ إِلَيْكَ إِلَّا فِي الشَّہْرِ الْحَرَامِ فَمُرْنَا بِشَيْءٍ نَأْخُذُہُ عَنْكَ وَنَدْعُو إِلَيْہِ مَنْ وَرَاءَنَا فَقَالَ آمُرُكُمْ بِأَرْبَعٍ وَأَنْہَاكُمْ عَنْ أَرْبَعٍ الْإِيمَانُ بِاللہِ ثُمَّ فَسَّرَہَا لَہُمْ شَہَادَةُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَأَنِّي رَسُولُ اللہِ وَإِقَامُ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءُ الزَّكَاةِ وَأَنْ تُؤَدُّوا إِلَيَّ خُمُسَ مَا غَنِمْتُمْ وَأَنْہَاكُمْ عَنْ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُقَيَّرِ وَالْمُزَفَّتِ
حضرت ابن عباس ؓ سےروایت ہے،انھوں نے فرمایا: قبیلہ عبد القیس کا وفد رسول اللہ ﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور کہا: ہم قبیلہ عبد القیس والے ربیعہ کی نسل سے ہیں۔ہم حرمت والے مہینے کے علاوہ آپ کے پاس نہیں آسکتے۔ہمیں کی اہم چیز کا حکم دیجیے جو ہم آپ سے سیکھیں اور واپس جاکر اپنے علاقے کے لوکوں کو اسکی دعوت دیں۔تب آپ نے فرمایا:’’میں تمھیں چار چیزوں کا حکم دیتا ہوں اور چار چیزوں سے روکتا ہوں:(پہلی چار چیزیں یہ ہیں)اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا،پھر آپ نے ان کے لیے ایمان کی تفصیل بیان فرمائی۔اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اللہ تعالیٰ کا رسول ہوں۔نماز پاپندی سے ادا کرنا،زکاۃ اداکر نا اور اپنی بھیجنا اور میں تمھیں خشک کدو کے برتنوں،سبز مٹکے اور تارکول والے مٹکے سے روکتا ہوں۔