Sunan Al-Nasai Hadith 5035 (سنن النسائي)
[5035]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ يَعْنِي ابْنَ يُوسُفَ بْنِ الْأَزْرَقِ عَنْ عَوْفٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ مَنْ اتَّبَعَ جَنَازَةَ مُسْلِمٍ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا فَصَلَّی عَلَيْہِ ثُمَّ انْتَظَرَ حَتَّی يُوضَعَ فِي قَبْرِہِ كَانَ لَہُ قِيرَاطَانِ أَحَدُہُمَا مِثْلُ أُحُدٍ وَمَنْ صَلَّی عَلَيْہِ ثُمَّ رَجَعَ كَانَ لَہُ قِيرَاطٌ
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم نے فرمایا:’’جوشخص جذبہ ایمان اور ثواب کی نیت رکھتے ہوئے کسی مسلمان کے جنازے کے ساتھ جائے اور نماز جنازہ پڑھے،پھر انتظار کرے حتی ٰ کہ اسے قبر میں دفن کردیا جائے تو اسے دو قیراط ثواب ملے گا جن میں سے ہر ایک قیراط حد پہاڑ کے برابر ہوگا۔اور جو صرف جنازہ پڑھ کر واپس آجائے،اس کو ایک قیراط ثواب ملے گا۔،،