Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5055 (سنن النسائي)

[5055]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ أَخُو قَبِيصَةَ وَمُعَاوِيَةُ بْنُ ہِشَامٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ وَلِي شَعْرٌ فَقَالَ ذُبَابٌ فَظَنَنْتُ أَنَّہُ يَعْنِينِي فَأَخَذْتُ مِنْ شَعْرِي ثُمَّ أَتَيْتُہُ فَقَالَ لِي لَمْ أَعْنِكَ وَہَذَا أَحْسَنُ

حضرت وائل بن حجر﷜ نے کہا کہ میں نبئ اکرمﷺ کے پاس حاضر ہوا تو میرے لمبے لمبے بال تھے۔آپ نے فرمایا: نحوست ہے (یہ بری چیز ہے۔) میں نے سمجھا،آپ کا اشارہ میری طرف ہے۔میں نے اپنے بال کاٹ دیے۔پھر میں آپ کےپاس حاضر ہوا تو آپ نے فرمایا: میرا اشارہ تیری طرف نہیں تھا۔ویسے یہ تیری زیادہ اچھی حالت ہے۔