Sunan Al-Nasai Hadith 5062 (سنن النسائي)
[5062]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُحِبُّ التَّيَامُنَ يَأْخُذُ بِيَمِينِہِ وَيُعْطِي بِيَمِينِہِ وَيُحِبُّ التَّيَمُّنَ فِي جَمِيعِ أُمُورِہِ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ دائیں طرف اختیار کرنے کو پسند فرماتے تھے۔اپنے دائیں ہاتھ سے لیتے،دائیں ہاتھ سے دیتے بلکہ تمام معاملات میں دائیں طرف کو ترجیح دیتے تھے۔