Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5067 (سنن النسائي)

[5067]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنِي إِبْرَاہِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو شِہَابٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ خَطَبَنَا ابْنُ مَسْعُودٍ فَقَالَ كَيْفَ تَأْمُرُونِّي أَقْرَأُ عَلَی قِرَاءَةِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ بَعْدَ مَا قَرَأْتُ مِنْ فِي رَسُولِ اللہِ ﷺ بِضْعًا وَسَبْعِينَ سُورَةً وَإِنَّ زَيْدًا مَعَ الْغِلْمَانِ لَہُ ذُؤَابَتَانِ

حضرت ابووائل سے مروی ہے کہ حضرت ابن مسعود﷜ نے ہمیں خطاب فرمایا اور کہا: تم مجھے کس طرح مجبور کرتے ہوکہ میں زیدبن ثابت کی قراءت کے مطابق پڑھوں جب کہ میں نے رسول اللہﷺ کی زبان مبارک سے ستر سے زیادہ سورتیں پڑھ لی تھیں اور زید ابھی بچوں کے ساتھ کھیلا کرتا تھا۔اس کی دو مینڈھیاں ہوتی تھیں۔