Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5069 (سنن النسائي)

[5069]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا قَاسِمٌ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ وَلِي جُمَّةٌ قَالَ ذُبَابٌ وَظَنَنْتُ أَنَّہُ يَعْنِينِي فَانْطَلَقْتُ فَأَخَذْتُ مِنْ شَعْرِي فَقَالَ إِنِّي لَمْ أَعْنِكَ وَہَذَا أَحْسَنُ

حضرت وائل بن حجر ﷜ بیان کرتے ہیں کہ میں نبئ اکرمﷺ کے پا حاضر ہوا تو میرے لمبے لمبے بال تھے۔آپ نے فرمایا: (یہ) منحوس چیز ہے۔میں نے سمجھا کہ آپ مجھے کہہ رہے ہیں۔میں اٹھا اور اپنے بال کاٹ کر پھر حاضر ہوا تو آپ نے فرمایا: میں نے تجھے نہیں کہا تھا۔ویسے یہ زیادہ اچھی حالت ہے۔