Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5088 (سنن النسائي)

[5088]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا الدَّرَاوَرْدِيُّ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ قَالَ رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يُصَفِّرُ لِحْيَتَہُ بِالْخَلُوقِ فَقُلْتُ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنَّكَ تُصَفِّرُ لِحْيَتَكَ بِالْخَلُوقِ قَالَ إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يُصَفِّرُ بِہَا لِحْيَتَہُ وَلَمْ يَكُنْ شَيْءٌ مِنْ الصِّبْغِ أَحَبَّ إِلَيْہِ مِنْہَا وَلَقَدْ كَانَ يَصْبُغُ بِہَا ثِيَابَہُ كُلَّہَا حَتَّی عِمَامَتَہُ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ وَہَذَا أَوْلَی بِالصَّوَابِ مِنْ حَدِيثِ قُتَيْبَةَ

حضرت زید بن اسلم سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابن عمررضی اللہ عنہما کو دیکھا،انہوں نے اپنی ڈاڑھی کو خلوق سے زرد کررکھا تھا۔میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمٰن! آپ اپنی ڈاڑھی کو خلوق سے رنگتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہﷺ کو خلوق سے ڈاڑھی رنگتے دیکھا ہے۔اور آپ کو اس سے بڑھ کر کوئی رنگ پیارا نہیں تھا۔آپ اس سے اپنے سب کپڑے حتی کہ پگڑی بھی رنگ لیا کرتے تھے۔ ابوعبدالرحمٰن (امام نسائی﷫) نے کہا: یہ حدیث ابوقتیبہ کی حدیث کی نسبت زیادہ صحیح ہے۔