Sunan Al-Nasai Hadith 5092 (سنن النسائي)
[5092] إسنادہ ضعیف
ابو داود (4166)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُطِيعُ بْنُ مَيْمُونٍ حَدَّثَتْنَا صَفِيَّةُ بِنْتُ عِصْمَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ امْرَأَةً مَدَّتْ يَدَہَا إِلَی النَّبِيِّ ﷺ بِكِتَابٍ فَقَبَضَ يَدَہُ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللہِ مَدَدْتُ يَدِي إِلَيْكَ بِكِتَابٍ فَلَمْ تَأْخُذْہُ فَقَالَ إِنِّي لَمْ أَدْرِ أَيَدُ امْرَأَةٍ ہِيَ أَوْ رَجُلٍ قَالَتْ بَلْ يَدُ امْرَأَةٍ قَالَ لَوْ كُنْتِ امْرَأَةً لَغَيَّرْتِ أَظْفَارَكِ بِالْحِنَّاءِ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے اپنے ہاتھ میں ایک تحریر پکڑ کر آپ کی طرف بڑھائی۔آپ نے اپنا ہاتھ پیچھے کرلیا۔اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے اپنے ہاتھ میں ایک تحریر پکڑ کر آپ کی طرف بڑھائی تھی لیکن آپ نے نہیں پکڑی۔آپ نے فرمایا: ’ مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ عورت کا ہاتھ ہے یا مرد کا؟‘میں نے کہا: یہ عورت کا ہاتھ تھا۔آپ نے فرمایا: ’اگر تو عورت ہوتی تو اپنے ناخن مہندی کے ساتھ رنگ لیتی۔