Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5094 (سنن النسائي)

[5094] إسنادہ ضعیف

ابو داود (4049) ابن ماجہ (3655)

انوار الصحیفہ ص 360

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي وَأَبُو الْأَسْوَدِ النَّضْرُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ قَالَا حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ عَنْ عَيَّاشِ بْنِ عَبَّاسٍ الْقِتْبَانِيِّ عَنْ أَبِي الْحُصَيْنِ الْہَيْثَمِ بْنِ شُفَيٍّ وَقَالَ أَبُو الْأَسْوَدِ شُفَيٌّ إِنَّہُ سَمِعَہُ يَقُولُ خَرَجْتُ أَنَا وَصَاحِبٌ لِي يُسَمَّی أَبَا عَامِرٍ رَجُلٌ مِنْ الْمَعَافِرِ لِنُصَلِّيَ بِإِيلِيَاءَ وَكَانَ قَاصُّہُمْ رَجُلًا مِنْ الْأَزْدِ يُقَالُ لَہُ أَبُو رَيْحَانَةَ مِنْ الصَّحَابَةِ قَالَ أَبُو الْحُصَيْنِ فَسَبَقَنِي صَاحِبِي إِلَی الْمَسْجِدِ ثُمَّ أَدْرَكْتُہُ فَجَلَسْتُ إِلَی جَنْبِہِ فَقَالَ ہَلْ أَدْرَكْتَ قَصَصَ أَبِي رَيْحَانَةَ فَقُلْتُ لَا فَقَالَ سَمِعْتُہُ يَقُولُ نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ عَشْرٍ عَنْ الْوَشْرِ وَالْوَشْمِ وَالنَّتْفِ وَعَنْ مُكَامَعَةِ الرَّجُلِ الرَّجُلَ بِغَيْرِ شِعَارٍ وَعَنْ مُكَامَعَةِ الْمَرْأَةِ الْمَرْأَةَ بِغَيْرِ شِعَارٍ وَأَنْ يَجْعَلَ الرَّجُلُ أَسْفَلَ ثِيَابِہِ حَرِيرًا مِثْلَ الْأَعَاجِمِ أَوْ يَجْعَلَ عَلَی مَنْكِبَيْہِ حَرِيرًا أَمْثَالَ الْأَعَاجِمِ وَعَنْ النُّہْبَی وَعَنْ رُكُوبِ النُّمُورِ وَلُبُوسِ الْخَوَاتِيمِ إِلَّا لِذِي سُلْطَانٍ

حضرت ابوالحصین،ہثیم بن شفی نے کہا کہ میں اور میرا ایک ساتھی،جو(یمن کے علاقے) معافر سے تھا اور اس کا نام ابوعامر تھا،بیت المقدس میں نماز پڑھنے کےارادے سے چلے۔وہاں ایک صحابی جن کا نام ابوریحانہ ازدی﷜تھا،وعظ فرما رہے تھے۔میرا ساتھی مجھ سے پہلے مسجد میں چلا گیا(اور وعظ سننے لگا)۔پھر میں بھی اس کے پاس پہنچ گیا اور اس کے پہلو میں بیٹھ گیا۔وہ مجھ سے پوچھنے لگا: کیا تو نے حضرت ابوریحانہ﷜ کا وعظ سنا ہے؟ میں نے کہا: نہیں۔وہ کہنے لگا،میں نے ان کو فرماتے سنا کہ رسول اللہﷺ نے دس کاموں سے منع فرمایا ہے: دانتوں کورگڑکر بار یک کرنا،جسم کو گدوانا(جسم کھود کر رنگ بھرنا)،بال اکھیڑنا،آدمی کا آدمی کے ساتھ ننگے جسم لیٹنا،عورت کا عورت کے ساتھ ننگے جسم لیٹنا،عجمیوں کی طرح مرد کا اپنے کپڑوں کے نیچے ریشم پہننا،عجمیوں کی طرح کندھوں پر ریشمی کپڑا ڈالنا،ڈاکا ڈالنا،چیتے کی کھال پر سوار ہونا اور انگوٹھی پہننا علاوہ حاکم کے (اور وہ انگوٹھی پہن سکتا ہے)۔