Sunan Al-Nasai Hadith 5145 (سنن النسائي)
[5145] إسنادہ ضعیف
أبو زید مجہول (تقریب: 8111)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ شَاہِينَ الْوَاسِطِيُّ قَالَ أَنْبَأَنَا خَالِدٌ عَنْ مُطَرِّفٍ ح وَأَنْبَأَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ أَبِي الْجَہْمِ عَنْ أَبِي زَيْدٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ كُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ فَأَتَتْہُ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللہِ سِوَارَيْنِ مِنْ ذَہَبٍ قَالَ سِوَارَانِ مِنْ نَارٍ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللہِ طَوْقٌ مِنْ ذَہَبٍ قَالَ طَوْقٌ مِنْ نَارٍ قَالَتْ قُرْطَيْنِ مِنْ ذَہَبٍ قَالَ قُرْطَيْنِ مِنْ نَارٍ قَالَ وَكَانَ عَلَيْہِمَا سِوَارَانِ مِنْ ذَہَبٍ فَرَمَتْ بِہِمَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ الْمَرْأَةَ إِذَا لَمْ تَتَزَيَّنْ لِزَوْجِہَا صَلِفَتْ عِنْدَہُ قَالَ مَا يَمْنَعُ إِحْدَاكُنَّ أَنْ تَصْنَعَ قُرْطَيْنِ مِنْ فِضَّةٍ ثُمَّ تُصَفِّرَہُ بِزَعْفَرَانٍ أَوْ بِعَبِيرٍ اللَّفْظُ لِابْنِ حَرْبٍ
حضرت ابوہریرہ نے فرمایا: میں نبئ اکرمﷺ کے پاس بیٹھاتھا کہ ایک عورت آپ کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسو ل! میں سونے کے دو کنگن استعمال کرسکتی ہوں؟ آپ نے فرمایا: یہ آگ کے دو کنگن ہیں۔اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! سونے کاہار؟ آپ نے فرمایا: تیرے گلے میں ہار ہوگا آگ کا۔وہ کہنے لگی:سونے کی بالیاں؟ آپ نے فرمایا: بالیاں بھی آگ کی ہیں۔راوی نے کہا: اس عورت نے سونے کے دو کڑے پہن رکھے تھے،اس نے اتار کر وہ پھینک دیے۔اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر عورت اپنے خاوند کے لیے زیب و زینت نہ لگائے تو وہ اس کے نزدیک کم مرتبہ ہو جاتی ہے۔آپ نے فرمایا: کون سی چیز مانع ہے کہ وہ چاندی کی دو بالیاں بنالے۔پھر اسے زعفران یا عبیر سے رنگ لے۔ یہ الفاظ (استاد احمد) ابن حرب کےہیں۔