Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5156 (سنن النسائي)

[5156]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ كَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ يَحْيَی حَدَّثَنِي أَبُو شَيْخٍ الْہُنَائِيُّ عَنْ أَبِي حِمَّانَ أَنَّ مُعَاوِيَةَ عَامَ حَجَّ جَمَعَ نَفَرًا مَنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي الْكَعْبَةِ فَقَالَ لَہُمْ أَنْشُدُكُمْ اللہَ أَنَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ لُبْسِ الذَّہَبِ قَالُوا نَعَمْ قَالَ وَأَنَا أَشْہَدُ خَالَفَہُ حَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ رَوَاہُ عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي شَيْخٍ عَنْ أَخِيہِ حِمَّانَ

حضرت ابوحمان سے مروی ہے کہ جس سال حضرت معاویہ ﷜ نے حج کیا انہوں نے رسول اللہﷺ کے بہت سے صحابہ کو کعبہ میں جمع کیا اور فرمایا کہ میں تم سے اللہ تعالی کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں: کیا رسول اللہﷺ ے سونا پہننے سے منع فرمایا ہے؟ ان سب نے فرمایا: جی ہاں۔حضرت معاویہ ﷜ نے فرمایا: میں بھی گواہی دیتا ہوں۔ حرب بن شداد نے اس (علی بن مبارک) کی مخالفت کی ہے۔اس(حرب) نے یہ حدیث (اس طرح) بیان کی ہے: عن یحییٰ،عن ابی شیخ عن اخیہ حمان۔