Sunan Al-Nasai Hadith 5157 (سنن النسائي)
[5157]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ قَالَ حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو شَيْخٍ عَنْ أَخِيہِ حِمَّانَ أَنَّ مُعَاوِيَةَ عَامَ حَجَّ جَمَعَ نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي الْكَعْبَةِ فَقَالَ لَہُمْ أَنْشُدُكُمْ بِاللہِ ہَلْ نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ لُبُوسِ الذَّہَبِ قَالُوا نَعَمْ قَالَ وَأَنَا أَشْہَدُ خَالَفَہُ الْأَوْزَاعِيُّ عَلَی اخْتِلَافِ أَصْحَابِہِ عَلَيْہِ فِيہِ
حضرت حمان سے روایت ہے کہ جس سال حضرت معاویہ حج کو گئے انہوں نے بہت سے اصحاب رسول اللہﷺ کو کعبہ میں اکٹھے کرکے فرمایا: میں تم سے اللہ تعالی کے نام پر پوچھتا ہوں: کیا رسول اللہﷺ نے سونا پہننے سے منع فرمایا ہے؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں۔حضرت معاویہ نے فرمایا: میں بھی گواہی دیتا ہوں۔ اوزاعی نے اس (حرب بن شداد) کی مخالفت کی ہے،نیز اوزاعی کے شاگردوں نے اس پر اختلاف کیا ہے۔