Sunan Al-Nasai Hadith 5158 (سنن النسائي)
[5158]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنِي شُعَيْبُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ إِسْحَقَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ حَدِيثِ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو شَيْخٍ قَالَ حَدَّثَنِي حِمَّانُ قَالَ حَجَّ مُعَاوِيَةُ فَدَعَا نَفَرًا مِنْ الْأَنْصَارِ فِي الْكَعْبَةِ فَقَالَ أَنْشُدُكُمْ بِاللہِ أَلَمْ تَسْمَعُوا رَسُولَ اللہِ ﷺ يَنْہَی عَنْ الذَّہَبِ قَالُوا نَعَمْ قَالَ وَأَنَا أَشْہَدُ
حضرت حمان نے بیان فرمایا کہ حضرت معاویہ حج کو گئے تو آپ نے انصار کی ایک جماعت کو کعبہ میں بلایا اور فرمایا: میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں،کیا تم نے رسول اللہﷺ کو سونے کے استعمال سے منع فرماتے نہیں سنا؟ ان سب نے کہا: ہاں! (ہم نے ضرور سنا ہے) حضرت معاویہ نے فرمایا: میں بھی اس بات پر گواہ ہوں(میں نے بھی سنا ہے۔)