Sunan Al-Nasai Hadith 5159 (سنن النسائي)
[5159]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا نُصَيْرُ بْنُ الْفَرَحِ قَالَ حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ بِشْرٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَقَ قَالَ حَدَّثَنِي حِمَّانُ قَالَ حَجَّ مُعَاوِيَةُ فَدَعَا نَفَرًا مِنْ الْأَنْصَارِ فِي الْكَعْبَةِ فَقَالَ أَنْشُدُكُمْ بِاللہِ أَلَمْ تَسْمَعُوا رَسُولَ اللہِ ﷺ نَہَی عَنْ الذَّہَبِ قَالُوا اللہُمَّ نَعَمْ قَالَ وَأَنَا أَشْہَدُ
حضرت حمان نے بیان فرمایا کہ حضرت معاویہ حج کو گئے تو انہوں نے انصار کی ایک جماعت کو کعبہ میں بلایا اور فرمایا: میں تمہیں اللہ تعالی کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں،کیا تم نے رسول اللہﷺ کوسونے کے استعمال سے منع فرماتے نہیں سنا؟ انہوں نے کہا:اللہ کی قسم! جی ہاں! (ہم نے سنا ہے) حضرت معاویہ نے فرمایا: میں بھی گواہی دیتا ہوں (کہ میں نے بھی آپ سے سنا ہے)