Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5161 (سنن النسائي)

[5161]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَمْزَةَ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنِي حِمَّانُ قَالَ حَجَّ مُعَاوِيَةُ فَدَعَا نَفَرًا مِنْ الْأَنْصَارِ فِي الْكَعْبَةِ فَقَالَ أَنْشُدُكُمْ بِاللہِ أَلَمْ تَسْمَعُوا رَسُولَ اللہِ ﷺ يَنْہَی عَنْ الذَّہَبِ قَالُوا اللہُمَّ نَعَمْ قَالَ وَأَنَا أَشْہَدُ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ عُمَارَةُ أَحْفَظُ مِنْ يَحْيَی وَحَدِيثُہُ أَوْلَی بِالصَّوَابِ

حضرت حمان نے فرمایا کہ حضرت معاویہ ﷜ حج کرنے گئے تو انہوں نے انصار کے کچھ لوگوں کو کعبہ میں بلایا اور فرمایا: میں تمہیں اللہ تعالی کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں،کیا تم نے رسول اللہﷺ کو سونے کے استعمال سے منع فرماتے نہیں سنا؟ ان سب نے کہا:اللہ کی قسم! ہاں(سنا ہے) حضرت معاویہ﷜ نے فرمایا: میں بھی گواہی دیتا ہوں۔ ابوعبدالرحمٰن (امام نسائی﷫) نے کہا کہ عمارہ،یحیی کی نسبت زیادہ حافظ ہے اور اس کی حدیث درست اور صحیح ہونے کی زیادہ حق دار ہے۔