Sunan Al-Nasai Hadith 5162 (سنن النسائي)
[5162]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ قَالَ حَدَّثَنَا بَيْہَسُ بْنُ فَہْدَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو شَيْخٍ الْہُنَائِيُّ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ وَحَوْلَہُ نَاسٌ مِنْ الْمُہَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ فَقَالَ لَہُمْ أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ نَہَی عَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ فَقَالُوا اللہُمَّ نَعَمْ قَالَ وَنَہَی عَنْ لُبْسِ الذَّہَبِ إِلَّا مُقَطَّعًا قَالُوا نَعَمْ خَالَفَہُ عَلِيُّ بْنُ غُرَابٍ رَوَاہُ عَنْ بَيْہَسٍ عَنْ أَبِي شَيْخٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ
حضرت ابو شیخ ہنائی نے کہا: میں نے حضرت معاویہ سے سنا جب کہ ان کے اردگرد مہاجرین و انصار کے بہت سے لوگ تھے،انہوں نے فرمایا: کیا تم جانتے ہوکہ رسول اللہﷺ نے ریشم پہننے سے منع فرمایا ہے؟ ان سب نے کہا: اللہ کی قسم!جی ہاں۔حضرت معاویہ نے فرمایا: اور آپ نے سونا استعمال کرنے سے بھی منع فرمایا: جی ہاں۔ علی بن غراب نے اس (نضربن شمیل) کی مخالفت کی ہے اور(اس حدیث کو) ابن عمر کی مسند قراردیا ہے۔