Sunan Al-Nasa'i #5760 (سنن النسائي)

إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج: الحافظ ابو معاذ زبیر العلیزئی الباکستانی

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ ابْنِ شُبْرُمَةَ قَالَ قَالَ طَلْحَةُ لِأَهْلِ الْكُوفَةِ فِي النَّبِيذِ فِتْنَةٌ يَرْبُو فِيهَا الصَّغِيرُ وَيَهْرَمُ فِيهَا الْكَبِيرُ قَالَ وَكَانَ إِذَا كَانَ فِيهِمْ عُرْسٌ كَانَ طَلْحَةُ وَزُبَيْدٌ يَسْقِيَانِ اللَّبَنَ وَالْعَسَلَ فَقِيلَ لِطَلْحَةَ أَلَا تَسْقِيهِمُ النَّبِيذَ قَالَ إِنِّي أَكْرَهُ أَنْ يَسْكَرَ مُسْلِمٍ فِي سَبَبِي

حضرت ابن شبرمہ سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ حضرت طلحہٰ رضی اللہ عنہ نے نبیذ کے بارے میں کوفے والوں سے فرمایا کہ یہ ایسا فتنہ ہے کہ جس میں تمھارے چھوٹے پرورش پاتے ہیں اور تمھارے بڑے اسے پیتے کھوست اور بوڑھے ہوجاتے ہیں۔اور جب کوئی شادی ہوتی تو حضرات طلحہٰ وزبید رضی اللہ عنہ لوگوں کو دودھ اور شہد پلایا کرتے تھے۔حضرت طلحہ سے کاہ گیا کہ آپ لوگوں کو نبیذ کیوں نہیں پلاتے انھوں نے فرمایا میں پسند نہیں کرتا کہ میری وجہ سے کوئی مسلمان نشے میں آئے