Sunan Al-Nasai Hadith 658 (سنن النسائي)
[658]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا شَرِيكٌ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُہَيْلٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كُنَّا مَعَہُ بِجَمْعٍ فَأَذَّنَ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّی بِنَا الْمَغْرِبَ ثُمَّ قَالَ الصَّلَاةَ فَصَلَّی بِنَا الْعِشَاءَ رَكْعَتَيْنِ فَقُلْتُ مَا ہَذِہِ الصَّلَاةُ قَالَ ہَكَذَا صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي ہَذَا الْمَكَانِ
حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے کہ ہم مزدلفہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھے۔آپ نے اذان کہی،پھر اقامت کہی اور ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی،پھر فرمایا: نماز کے لیے اٹھو،چنانچہ آپ نے ہمیں عشاء کی نماز دو رکعت پڑھائی۔میں نے کہا: یہ کیسی نماز ہے؟ فرمانے لگے: میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اس جگہ ایسے ہی نماز پڑھی تھی۔