Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 678 (سنن النسائي)

[678]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُجَاہِدُ بْنُ مُوسَی وَإِبْرَاہِيمُ بْنُ الْحَسَنِ الْمِقْسَمِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ يَحْيَی أَنَّ عِيسَی بْنَ عُمَرَ أَخْبَرَہُ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ قَالَ إِنِّي عِنْدَ مُعَاوِيَةَ إِذْ أَذَّنَ مُؤَذِّنُہُ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ كَمَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ حَتَّی إِذَا قَالَ حَيَّ عَلَی الصَّلَاةِ قَالَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللہِ فَلَمَّا قَالَ حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ قَالَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللہِ وَقَالَ بَعْدَ ذَلِكَ مَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ ثُمَّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ مِثْلَ ذَلِكَ

حضرت علقمہ بن وقاص سے روایت ہے،انھوں نے کہا: تحقیق میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھا جب ان کے مؤذن نے اذان شروع کی۔حضرت معاویہ نے بھی اسی طرح کہا جس طرح مؤذن کہتا تھا حتی کہ جب اس نے [حی علی الصلاۃ] کہا تو آپ نے [لا حول ولاقوۃ الا باللہ] کہا،پھر جب اس نے [حی علی الفلاح] کہا تو آپ نے پھر [لاحول ولا قوۃ الا باللہ] کہا اور اس کے بعد اسی طرح کہا جس طرح مؤذن نے کہا۔پھر فرمانے لگے: میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح فرماتے سنا ہے۔