Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 679 (سنن النسائي)

[679]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ أَنَّ كَعْبَ بْنَ عَلْقَمَةَ سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ جُبَيْرٍ مَوْلَی نَافِعِ بْنِ عَمْرٍو الْقُرَشِيِّ يُحَدِّثُ أَنَّہُ سَمِعَ عَبْدَ اللہِ بْنَ عَمْرٍو يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ إِذَا سَمِعْتُمْ الْمُؤَذِّنَ فَقُولُوا مِثْلَ مَا يَقُولُ وَصَلُّوا عَلَيَّ فَإِنَّہُ مَنْ صَلَّی عَلَيَّ صَلَاةً صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ عَشْرًا ثُمَّ سَلُوا اللہَ لِي الْوَسِيلَةَ فَإِنَّہَا مَنْزِلَةٌ فِي الْجَنَّةِ لَا تَنْبَغِي إِلَّا لِعَبْدٍ مِنْ عِبَادِ اللہِ أَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَنَا ہُوَ فَمَنْ سَأَلَ لِي الْوَسِيلَةَ حَلَّتْ لَہُ الشَّفَاعَةُ

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ’’جب تم مؤذن کی آواز سنو تو جس طرح وہ کہے اسی طرح تم بھی کہو،پھر مجھ پر درود پڑھو۔جو شخص مجھ پر ایک دفعہ درود بھیجے گا اللہ تعالیٰ اس پر دس دفعہ رحمت نازل فرمائے گا،پھر اللہ تعالیٰ سے میرے لیے مقام وسیلہ کا سوال کرو۔یہ جنت میں ایک مقام ہے جو اللہ تعالیٰ کے سب بندوں میں سے صرف ایک بندے کے لائق ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ بندہ میں ہوں گا،لہٰذا جو شخص میرے لیے مقام وسیلہ کی دعا کرے گا اس کے لیے میری شفاعت لازم ہوگی۔‘‘