Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 680 (سنن النسائي)

[680]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ اللَّيْثِ عَنْ الْحُكَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ مَنْ قَالَ حِينَ يَسْمَعُ الْمُؤَذِّنَ وَأَنَا أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِيكَ لَہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ رَضِيتُ بِاللہِ رَبًّا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا غُفِرَ لَہُ ذَنْبُہُ

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص مؤذن کی اذان سنے اور کہے: [أشھد ان لا الہ الا اللہ…… وبمحمد رسولا] ’’میں بھی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی مبعود نہیں،وہ اکیلا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں اور محمد () اس کے بندے اور رسول ہیں۔میں اللہ کو بطور رب اور اسلام کو بطور دین اور محمد ﷺ کو بطور رسول پسند کرتا ہوں۔‘‘ تو اس کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔‘‘