Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 681 (سنن النسائي)

[681]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ قَالَ حِينَ يَسْمَعُ النِّدَاءَ اللہُمَّ رَبَّ ہَذِہِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْہُ الْمَقَامَ الْمَحْمُودَ الَّذِي وَعَدْتَہُ إِلَّا حَلَّتْ لَہُ شَفَاعَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص اذان سننے کے بعد یہ کہے: [اللھم! رب ھذہ الدعوۃ……… وابعثہ مقاما محمودا الذی وعدتہ] ’’اے اللہ! اس مکمل دعوت اور قائم ہونے والی نماز کے رب! محمد () کو (جنت میں) مقام وسیلہ اور فضیلت عطا فرما اور آپ کو مقام محمود پر فائز فرما جس کا تو نے ان سے وعدہ کر رکھا ہے۔‘‘ اس کے لیے قیامت کے دن میری شفاعت لازم ہوگئی۔‘‘