Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 693 (سنن النسائي)

[693]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيہِ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْبَيْتَ ہُوَ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَبِلَالٌ وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ فَأَغْلَقُوا عَلَيْہِمْ فَلَمَّا فَتَحَہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ كُنْتُ أَوَّلَ مَنْ وَلَجَ فَلَقِيتُ بِلَالًا فَسَأَلْتُہُ ہَلْ صَلَّی فِيہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ قَالَ نَعَمْ صَلَّی بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ الْيَمَانِيَيْنِ

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ،اسامہ بن زید،بلال اور عثمان بن طلحہ  بیت اللہ میں داخل ہوئے اور انھوں نے دروازہ بند کر لیا (تاکہ لوگ رش نہ کریں)۔پھر جب رسول اللہ ﷺ نے دروازہ کھولا تو میں سب سے پہلے داخل ہوا۔میں بلال رضی اللہ عنہ سے ملا۔میں نے ان سے پوچھا: کیا رسول اللہ ﷺ نے کعبے میں نماز پڑھی ہے؟ انھوں نے کہا: ہاں،آپ نے (اگلی صف کے بائیں طرف والے) دو یمنی ستونوں کے درمیان نماز پڑھی ہے۔