Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 694 (سنن النسائي)

[694]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُسْہِرٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ عَنْ ابْنِ الدَّيْلَمِيِّ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ دَاوُدَ ﷺ لَمَّا بَنَی بَيْتَ الْمَقْدِسِ سَأَلَ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ خِلَالًا ثَلَاثَةً سَأَلَ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ حُكْمًا يُصَادِفُ حُكْمَہُ فَأُوتِيَہُ وَسَأَلَ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ مُلْكًا لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِہِ فَأُوتِيَہُ وَسَأَلَ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ حِينَ فَرَغَ مِنْ بِنَاءِ الْمَسْجِدِ أَنْ لَا يَأْتِيَہُ أَحَدٌ لَا يَنْہَزُہُ إِلَّا الصَّلَاةُ فِيہِ أَنْ يُخْرِجَہُ مِنْ خَطِيئَتِہِ كَيَوْمِ وَلَدَتْہُ أُمُّہُ

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’حضرت سلیمان بن داود علیہم السلام نے جب بیت المقدس بنایا تو اللہ تعالیٰ سے تین خصوصیات مانگیں: ایسا فاصلہ جو اللہ تعالیٰ کے حکم کے موافق ہو۔یہ مان لی گئی۔ایسی حکومت جو ان کے بعد کسی کے لائق نہ ہو۔یہ بھی مان لی گئی۔جب آپ مسجد (بیت المقدس) بنانے سے فارغ ہوئے تو یہ دعا مانگی کہ جو شخص بھی اس مسجد میں آئے اور اسے آنے پر نماز ہی نے ابھارا ہو تو اسے گناہوں سے اس طرح صاف کر دے جس طرح اس کی ماں نے اسے (گناہوں سے پاک) جنا تھا۔‘‘