Sunan Al-Nasai Hadith 695 (سنن النسائي)
[695]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ الزُّبَيْدِيِّ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَأَبِي عَبْدِ اللہِ الْأَغَرِّ مَوْلَی الْجُہَنِيِّينَ وَكَانَا مِنْ أَصْحَابِ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّہُمَا سَمِعَا أَبَا ہُرَيْرَةَ يَقُولُ صِوَاو فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاہُ مِنْ الْمَسَاجِدِ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ فَإِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ آخِرُ الْأَنْبِيَاءِ وَمَسْجِدُہُ آخِرُ الْمَسَاجِدِ قَالَ أَبُو سَلَمَةَ وَأَبُو عَبْدِ اللہِ لَمْ نَشُكَّ أَنَّ أَبَا ہُرَيْرَةَ كَانَ يَقُولُ عَنْ حَدِيثِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَمُنِعْنَا أَنْ نَسْتَثْبِتَ أَبَا ہُرَيْرَةَ فِي ذَلِكَ الْحَدِيثِ حَتَّی إِذَا تُوُفِّيَ أَبُو ہُرَيْرَةَ ذَكَرْنَا ذَلِكَ وَتَلَاوَمْنَا أَنْ لَا نَكُونَ كَلَّمْنَا أَبَا ہُرَيْرَةَ فِي ذَلِكَ حَتَّی يُسْنِدَہُ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ إِنْ كَانَ سَمِعَہُ مِنْہُ فَبَيْنَا نَحْنُ عَلَی ذَلِكَ جَالَسْنَا عَبْدَ اللہِ بْنَ إِبْرَاہِيمَ بْنِ قَارِظٍ فَذَكَرْنَا ذَلِكَ الْحَدِيثَ وَالَّذِي فَرَّطْنَا فِيہِ مِنْ نَصِّ أَبِي ہُرَيْرَةَ فَقَالَ لَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ أَشْہَدُ أَنِّي سَمِعْتُ أَبَا ہُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَإِنِّي آخِرُ الْأَنْبِيَاءِ وَإِنَّہُ آخِرُ الْمَسَاجِدِ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے دو شاگرد حضرت ابوسلمہ اور ابو عبداللہ اغربیان کرتے ہیں کہ ہم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ کی مسجد میں ایک نماز پڑھنا دوسری مساجد میں ہزار نماز پڑھنے سے افضل ہے مگر مسجد حرام میں (مسجد نبوی سے بھی افضل ہے) کیونکہ رسول اللہ ﷺ آخری نبی ہیں اور آپ کی مسجد آخری مسجد ہے۔ابوسلمہ اور ابو عبداللہ نے کہا: اس میں ہمیں کئوی شک نہیں تھا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اللہ کے رسول کی حدیث ہی بیان کر رہے ہیں۔اس یقین نے ہمیں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس کی تحقیق کرنے سے روکے رکھا حتی کہ جب ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فوت ہوگئے تو ہم نے اس بات کا تذکرہ کیا اور ایک دوسرے کو ملامت کی کہ کیوں نہ ہم نے اس بارے میں ان سے تحقیق کی؟ حتی کہ وہ صراحتاً اس حدیث کو،اگر انھوں نے اسے آپ سے سنا تھا،رسول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کر دیتے۔ہماری یہی حالت تھی کہ ہمیں حضرت عبداللہ بن ابراہیم بن قارظ کے ساتھ مجلس کا اتفاق ہوا۔ہم نے ان کے سامنے یہ حدیث اور اس بارے میںہم سے ہونے والی کوتاہی کا ذکر کیا تو عبداللہ بن ابراہیم ہمیں کہنے لگے،میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے سنا ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’میں آخری نبی ہوں اور میری مسجد (کسی نبی کی) آخری مسجد ہے۔‘‘